شغل کے معنی

شغل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شَغْل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے عربی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بازی تماشا","بے فرصتی","تفریح طبع","خدا کا دھیان","خدا کا دھیان خداتعالی کی طرف مصروفیت","دل لگی","ذکر و فکر","کام کاج","کھیل کود","یادِ خدا"]

شغل شَغْل

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : اَشْغال[اَش + غال]
  • جمع غیر ندائی : شَغْلوں[شَغْ + لوں (و مجہول)]

شغل کے معنی

١ - پیشہ، کام دھندا، کام کاج، مصروفیت، ملازمت۔

"شہری شغلوں (پیشوں) کو سالہا سال سے مردم شماری کے بیوریو نے قسم بند کیا ہے" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٦١٥)

٢ - تفریح بادل بہلانے کا مشغلہ، کوئی کام جو دلچسپی، وقت گزاری یا مصروف رہنے کے لیے کیا جائے، شوق، تفریح، دل بہلاوا، وقت گزاری۔

"نظامی کو شاعری کے سوا کوئی شغل نہ تھا" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٢٢٣)

٣ - [ تصوف ] ذات و صفات کا تصور، مراقبہ، ذکر و فکر، تصور۔

"آواز سنی تنم تنم تن تن، سمجھا شغل کے سبب صدائے دماغی ہے" (١٩٢٤ء، روزنامچۂ حسنِ نظامی، ٩)

٤ - شراب نوشی، شراب پینے کا مشغلہ۔

"صادقین نے شغل قطعی ترک کر دیا تھا کیوں کہ کاظمین صاحب ان سے بڑے تھے اور مذہبی حفظِ مراتب کا معاملہ تھا" (١٩٨٨ء، غالب، کراچی، ١، ٢١٠:٢)

شغل کے مترادف

تفنن, پیشہ, کار, کام, دھندا

پیشہ, تصور, تفریح, تفنن, خیال, دھندا, دھیان, شغل, عبادت, مشغلہ, کاج, کار, کاروبار, کام

شغل کے جملے اور مرکبات

شغل اشغال, شغل اصل, شغل باطن, شغل برزخ, شغل بے کاری, شغیل رکیک, شغل مے, شغل میلہ

شغل english meaning

businessoccupation; anything to occupy or divert; diversionpastimeamusement((Plural)اشغال ashúghál|) occupationavocationengagementengagement |A|vocation

شاعری

  • روز و شب شغل بادہ خواری تھا
    آب کاری کا آب جاری تھا
  • شغل طعام کرتا کرتا تھا فرزند مصطفٰی
    لیکن یہ حال سب دل آگہ پہ کھل گیا
  • بے شغل نہ زندگی بسر کر
    گر اشک نہیں تو آہ سرکر
  • عندلیبان جناں عباس کو ہے شغل سیر
    بار گزرے گا نہ کیجو آگے اس شاغل کے غل
  • شغل بہتر ہے عشق بازی کا
    کیا حقیقی و کیا مجازی کا
  • اہل طریق کی بھی روش سب سے ہے الگ
    جتنا زیادہ شغل زیادہ فراغ بال
  • سپرد اہل ہمت جب ہوئے خدمات الفت کے
    ہمارے دل کو شغل سعی لا حاصل پسند آیا
  • کیا روؤں خیرہ چشمی بخت سیاہ کو
    واں شغل سرمہ ہے ابھی یاں نیل دھل گیا
  • بخیہ چاک جگر کو تو فغاں کھولے ہے
    یہ نیا شغل لگا اس ترے بیمار کے ہاتھ
  • برق انداز جو کہ تھے غازی
    ان کو تھا شغل برق اندازی

محاورات

  • شغل ‌بہتر ‌ہے ‌عشق ‌بازی ‌کا۔ ‌کیا ‌حقیقی ‌و ‌کیا ‌مجازی ‌کا
  • شغل میں رہنا
  • مشغلہ ہاتھ آنا

Related Words of "شغل":