کثیرالاشغال کے معنی

کثیرالاشغال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَثی + رُل (ا غیر ملفوظ) + اَش + غال }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت |کَثِیر| کے بعد عربی حرفِ تخصیص |ال| اور پھر عربی ہی سے مشتق اسم جمع |اَشغال| لانے سے مرکب توصیفی بنا۔ جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٤ء کو "مقالاتِ شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

کثیرالاشغال کے معنی

١ - بہت سے کاموں میں لگا رہنے والا، بہت زیادہ مشغول۔

"وزارت کے کثیرالاشغال وقت میں بھی بوعلی سینا کی خدمت میں مستعد طلبا کا ایک گروہ حاضر رہتا تھا۔" (١٩١٤ء، مقالاتِ شبلی، ٨٣:٢)