شناس نامہ کے معنی
شناس نامہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شَناس + نا + مَہ }
تفصیلات
iفارسی مصدر |شناختن| سے حاصل مصدر |شناس| کے بعد فارسی لاحقہ |نامہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٦ء کو "نوائے وقت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : شَناس نامے[شَناس + نا + مے]
- جمع : شَناس نامے[شَناس + نا + مے]
- جمع غیر ندائی : شَناس ناموں[شَناس + نا + موں (و مجہول)]
شناس نامہ کے معنی
١ - شجرۂ نسب، نسل اور خاندان کی اولاد کی ترتیب کا کاغذ۔
"کتوں کے مالکوں اور مالک خواتین نے جو پسندیدہ نسل کے کتے پال رکھے ہیں ان کا شناس نامہ بھی وہ رکھتے ہیں۔" (١٩٧٦ء، نوائے وقت، لاہور، ٢٢ جولائی، ٢)