شوبوائے کے معنی

شوبوائے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شو (و مجہول) + بُوا (و مخلوط) + اے }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم |شو| کے بعد انگریزی اسم |بوائے| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٧ء کو "سنبل و سلاسل" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : شوبُوائِز[شو (و مجہول) + بَوا (و مخلوط) + اِز (کسرہ ا مجہول)]

شوبوائے کے معنی

١ - ایسا شخص جو کسی جماعت، ادارے یا کسی اور تنظیم میں محض نمود و نمائش کے لیے یا برائے نام شامل ہو، نام و نمود کا خواہشمند۔

"مسلمان انہیں ہندوؤں کا بچہ جھمبورا یعنی شو بوائے قرار دیتے تھے۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٣٤٢)