شکتی کے معنی

شکتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شَک + تی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتاہے۔ ١٦٧٢ء کو "دیوان عبداللہ قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["(جمع) ایک قوم","ایک آنگیرس کا نام","ایک پہاڑ","ایک قسم کی آنکھ کی بیماری","ایک قسم کی بھونری جو گھوڑے کی پیٹھ یا گردن یا چھاتی پر ہوتی ہے","ایک قسم کی خوشبو","ایک وزن ٤ تولے کا","سیپ کا کیڑا","کھوپری کا وہ حصہ جو پیالے کے طور پر استعمال کیا جائے"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : شَکْتِیاں[شَک + تِیاں]
  • جمع غیر ندائی : شَکْتِیوں[شَک + تِیوں (و مجہول)]

شکتی کے معنی

١ - طاقت، قدرت، تاب و تواں، قوت۔

"قہار اعظم شیو شنکر قادر کل اندر کو اپنے ہاتھ میں حلول کرکے بھرپور شکتیوں کے ساتھ تباہ کاریوں پر آگئے۔" (١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ١٦)

٢ - ہندو دیوتا کا نسوانی نصف اورر فعال تخلیقی پہلو، ہندوؤں کی دیوی جو مختلف ناموں سے ہوتی ہے مثلاً بھوانی، کالی، مہا کالی، درگا جس کی پوجا کی جاتی ہے۔

"شِوجی کی شکتی یا استری وہ بھیانک دیوی ہے جو . دوسرے ناموں سے پکاری جاتی ہے۔" (١٩٧٢ء، روحِ اسلام، ١٥٥)

شکتی کے مترادف

طاقت, قوت

بل, پراکرم, زور, سنکھ, سکت, سیپ, سیپی, صدف, طاقت, قانون, قدرت, قوت, گھونگا

شکتی کے جملے اور مرکبات

شکتی پوجا, شکتی مان, شکتی مت

شکتی english meaning

solar system

شاعری

  • تج بھوت دیکھتے دھن من کوں سکھیاں سمجھتیاں
    لوگاں کی شکتی کو لگ چت آ پنا چرانا
  • تج بھوت دیکھتے دھن میں کوں سکھیاں سمجھتیاں
    لو گاں کی شکتی کو لگ چت آ پنا چرانا
  • جہاں بیٹھی وہاں گاتی ذرا شکتی میں مرداں سوں
    پرا ہے ناؤں دو جگ میں چنچل گاون ملالی کا
  • اٹھ نہیں شکتی سزا جرم وفا کی ان سے
    دل {ھنسا کر کہیں بنتے وہ گنہگار نہیں

Related Words of "شکتی":