شہرہ کے معنی

شہرہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شُہ (ضمہ ش مجہول) + رَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["نام وری","نیک نامی"]

شہر شُہْرَہ

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

شہرہ کے معنی

١ - چرچا، دھوم دھام، عموماً اچھے معنوں میں شہرت کی جگہ۔

"پروفیسر ہومی کے تھیٹر کا دنیا میں بڑا شہرہ تھا۔" (١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ١٤٢)

شہرہ کے مترادف

آوازہ, چرچا, دھوم

آوازہ, افواہ, چرچا, دھاک, دھوم, سرنامی, صیت, غلغلہ, مشہوری, نام, ڈنکا, کیرتی

شہرہ کے جملے اور مرکبات

شہرہ پشت, شہرہ پشتی, شہرہ عام, شہرہ ور, شہرۂ آفاق

شہرہ english meaning

celebrityreputationnotableness

شاعری

  • شہرہ دیکھا تو کھل گئیں آنکھیں
    ماہرویوں پہ ڈھل گئیں آنکھیں
  • دل نے تسخیر کیا شوخ کوں حیرانی میں
    آرسی شہرہ عالم ہے پری خوانی میں
  • سرمہ ہے سفاک شہرہ ہے نگاہ یار کا
    سچ کہا ہے باڑھ کاٹے نام ہو تلوار کا
  • مری نازک خیالی کا نہ کیوں شہرہ ہو عالم میں
    بندھے ہیں بات سے باریک مضموں اور زمیں نازک
  • دل نے تسخیر کیا شوخ کوں حیرانی میں
    آرسی شہرہ عالم ہے بری خوانی میں
  • شہرہ شعرا میں ہو مرے حسن عمل کا
    اللہ کرے خاتمہ بالخیر غزل کا
  • شہرہ رکھے ہے تیری خری جہاں میں شیخ
    مجلس ہو یا کہ دشت اچھل کود ہر جگہ
  • صیا میں شہرہ آفاق ہوگیا اب تو
    برق کا ہے کو براق ہوگیا اب تو
  • لب جاں بخشش کا شہرہ جو نہ ہوتا اتنا
    چرخ چارم پہ مسیحا نہ سدھارے ہوتے
  • اللہ رے شہرہ تری خوبی کا کہ جس نے
    گھر بیٹھے ہی دروقزے پہ دربار لگایا

محاورات

  • بے ریاضت نتواں شہرہ آفاق شدن
  • شہرہ دور تک نکل جانا
  • ملکوں ملکوں شہرہ ہونا

Related Words of "شہرہ":