صاحب باطن کے معنی
صاحب باطن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صا + حِبے + با + طِن }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |صاحب| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم |باطن| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٢ء کو "عجائب القصص" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
صاحب باطن کے معنی
١ - عارف، صوفی، اللہ والا، اہل اللہ۔
"حالی یونانی رو سے ایک معتدل اور متوسط الکامل انسان تھے تو صوفیانہ خیالات کی رو سے صاحب باطن ولی تھے۔" (١٩٨٩ء، قومی زبان، کراچی، فروری، ٤٥)