صاحب مسند کے معنی

صاحب مسند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صا + حِبے + مَس + نَد }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |صاحب| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم |مسند| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٦ء کو "کلیاتِ آتش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

صاحب مسند کے معنی

١ - گدی نشین، مسند نشین، بادشاہ، رئیس یا امیر کا مسندِ اقتدار پر بیٹھنا۔

 خشت رکھ کر زیر سر سوتا ہے خاک گور پر صاحب مسند ہو تو یا صاحِب سجادہ ہو (١٨٤٦ء، کلیات آتش، ١٢٣)