صاحب ہمت کے معنی
صاحب ہمت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صا + حِبے + ہِم + مَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |صاحب| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم |ہمت| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں تحریراً مسعمتل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
صاحب ہمت کے معنی
١ - معاون، مدد گار، ہمت والا، جری، حوصلہ مند، بہادر، نڈر۔
"کسی صاحب ہمت نے جائنٹ سیکرٹری کی نظر کرم حاصل کرنے کے لیے خوشامد اور چاپلوسی سے کام لیا تو اس کا مقصد آسانی سے پورا ہو جاتا تھا۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٣١٤)