صارف کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Saarif meanings and details
صارف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صا + رِف }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٠٦ء کو "الحقوق والفرائض" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["استعمال کنندہ","خرچ کرنے والا"]
صرف صارِف
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع : صارِفِین[صا + رِفِین]
- جمع غیر ندائی : صارِفوں[صا + رِفوں (و مجہول)]
صارف کے معنی
١ - صرف کرنے والا، استعمال کرنے والا (کسی جنس وغیرہ کو)؛ خریدار، گاہک۔
"انسان خود ہی پیدا کار، خود ہی صارف ہوتا ہے۔" (١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٧٣)
٢ - (ایک طرف سے دوسری جانب) موڑنے والا، پھیرنے والا۔
آلودۂ خواہش نہ ہو نفس عارف باطن میں ہو مصروف بظاہر صارف (١٩٦٧ء، لحنِ صریر، ١٣٤)
صارف or Saarif english Translation
Consumer