صحرائی کے معنی

صحرائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صَح (فتحہ ص مجہول) + را + ای }

تفصیلات

iعربی سے مشتق اسم |صحرا| کے ساتھ |ئی| بطور لاحقہ نسبت ملنے سے |صحرائی| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اپلا جنگلی (رک)","جنگل کا","جنگل کے متعلق"]

صحر صَحْرائی

اسم

صفت نسبتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع ندائی : صَحْرائِیو[صَح + را + اِیو (و مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : صَحْرائِیوں[صَح + را + اِیوں (و مجہول)]

صحرائی کے معنی

١ - صحرا سے منسوب، صحرا میں رہنے والا، جنگلی۔

"پھر میرے سامنے ساری دیوار صحرائی پہاڑیوں کی نوکیلی چوٹیوں میں لپٹ گئی۔" (١٩٨٧ء، حصار، ١٧)

صحرائی کے مترادف

جنگلی, بدوی

بَدُّو, بدوی, بیابانی, جنگلی, دشتی, ریگستانی

صحرائی کے جملے اور مرکبات

صحرائی فرش

صحرائی english meaning

of the desertwildOf the desertuncivilized

شاعری

  • جنگل جنگل شوق کے مارے ناقہ سوار پھراکی ہے
    مجنوں جو صحرائی ہوا تو لیلی بھی سودائی ہوئی
  • کھل کے مرجھا بھی گیا آنکھ کسی کی نہ پڑی
    میں چمن زار جہاں میں گل صحرائی تھا
  • خبر یہ پاتے ہی رحل اقامت آپ نے رکھا
    بنا جنت کا طبقہ تختہ گلہائے صحرائی

Related Words of "صحرائی":