صحیح الحواس کے معنی

صحیح الحواس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صَحی + حُل (الف غیر ملفوظ) + حَواس }

تفصیلات

iاصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان سے مشتق اسم صفت |صحیح| کے ساتھ |ال| بطور حرف تخصیص لگا کر عربی اسم |حواس| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٧ء کو "کاشف الحقائق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

صحیح الحواس کے معنی

١ - جس کے حواس درست ہوں، جو امراض دماغی سے پاک ہو، جس کا دماغ مختل نہ ہو، جو پاگل نہ ہو، ہوش مند۔

"ڈاکٹر نے معائنے کے بعد لکھا کہ جو ان بالکل صحیح الحواس ہے۔" (١٩٠٧ء، نپولین اعظم (ترجمہ)، ٥٩٧:٣)