صحیح المسلک کے معنی
صحیح المسلک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صَحی + حُل ( الف غیر ملفوظ) + مَس + لَک }
تفصیلات
iاصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان سے مشتق اسم |صحیح| کے ساتھ |ا ل| بطور حرف تخصیص لگا کر عربی اسم |مسلک| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٦ء کو "مسئلہ حجاز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
صحیح المسلک کے معنی
١ - درست طریقے والا، ٹھیک راستے پر چلنے والا، صحیح کام کرنے والا۔
"ان نازیبا طریقوں کے استعمال سے بھی اجتناب نہیں کیا گیا، جن کو کوئی صحیح الاصول و صحیح المسلک پبلک کام کرنے والا روا نہیں رکھے گا۔" (١٩٢٦ء، مسئلہ حجاز، ٥٩)