صدف پارہ
{ صَدَف + پا + رَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |صدف| کے ساتھ فارسی اسم لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٣ء کو "لوحِ محفوظ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : صَدَف پارے[صَدَف + پا + رے]
- جمع : صَدَف پارے[صَدَف + پا + رے]
- جمع غیر ندائی : صَدَف پاروں[صَدَف + پا + روں (و مجہول)]
صدف پارہ کے معنی
١ - سیپ کا ٹکڑا، شاہکار۔
"یہ زندگی اپنی مبارزت طلبی کے صلے میں ہماری ادبی تنقید کو ایسے بیش قیمت صدف پارے دے جاتی ہے جن کی تب و تاب کو زوال کا اندیشہ نہیں۔" (١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، اپریل، ٧١)