صراحت کے معنی

صراحت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صَرا + حَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٩٢ء کو "تحفۃ الاحباب (قلمی نسخہ)" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["تشریح(کرنا،ہونا کے ساتھ)","واضح ہونا"]

صرح صَراح صَراحَت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : صَراحَتیں[صَرا + حَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : صَراحَتوں[صَرا +حَتوں (و مجہول)]

صراحت کے معنی

١ - تصریح، وضاحت، تشریح، آشکارا ہونا۔

"خاکے نقشے ضروری صراحتوں کے ساتھ عرب پہنچے۔" (١٩٨٦ء، ہند سے اور ان کی تاریخ، ١٢)

٢ - بیان، اظہار۔

"ہم نے حسبِ صراحت بالانشان زد کیا ہے۔" (١٩٣٧ء، علم ہندسہ نظریٰ، ٢٤٥)

صراحت english meaning

Puritygenuineness; clearnessa fool parading as a learned manclarity

محاورات

  • صراحت کرنا

Related Words of "صراحت":