صراحی دار کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word suraahi-daar meanings and details
صراحی دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صُرا + حی + دار }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |صراحی| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے فعل امر |دار| بطور لاحقۂ فاعلی ملنے سے مرکب |صراحی دار| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو "الماس درخشاں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اونچی گردن کا","بشکل صراحی لمبوترا","صراحی نما","صراحی کی شکل کا"]
اسم
صفت ذاتی
صراحی دار کے معنی
١ - صراحی کی شکل کا لمبوترا، صراحی نما۔
"وہ مزید مسرور ہو کر میری گردن چومنے لگتیں جو بقول ان کے صراحی دار تھی۔" (١٩٨٥ء، کچھ دیر پہلے نیند سے، ١٣٨)
صراحی دار or suraahi-daar english Translation
Goblet-shaped
شاعری
- جھکے پڑتے ہیں موتی کان کے رخسار رنگیں پر
خدا حافظ ہے اس نازک صراحی دار گردن کا