صوتی کے معنی
صوتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صَو (و لین) + تی }
تفصیلات
iعربی سے اسم مشتق |صوت| کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت لاحقہ نسبت |ی| بڑھانے سے |صوتی| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٢٦ء کو "میری عینک" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["صوت "," صَوت "," صَوتی"]
اسم
صفت نسبتی
صوتی کے معنی
١ - صوت سے منسوب یا متعلق۔
"الفاظ کی اہمیت صرف مضمون نہیں بلکہ صوتی بھی ہوتی ہے۔" (١٩٨٥ء، ترجمہ: روایت اور فن، ١٣٧)
صوتی کے جملے اور مرکبات
صوتی اعضا, صوتی اثر, صوتی فعلیات