صورت پرست کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Ṣūrat-parast meanings and details

صورت پرست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صُو + رَت + پَرَسْت }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |صورت| کے بعد فارسی مصدر |پرستیدن| سے صیغہ امر |پرست| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٢٧ء کو "مہذب اللغات" کے حوالے سے شاداں کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : صُورَت پَرَسْتوں[صُو + رَت + پَرَس + توں (و مجہول)]

صورت پرست کے معنی

١ - ظاہر پر مر مٹنے والا، ظاہر پرست، ظاہری حُسن کی پوجا کرنے والا۔

 دل صاف ہو تو چاہیے معنی پرست ہو آئینہ خاک صاف صورت پرست ہے (١٨٥٤ء، دیوان ذوق، ١٧٧)

٢ - بت کی پوجا کرنے والا، بت پرست۔

"ارژنگ نے مذہبی جنگ چھیڑ کر خدا پرست زرتشیوں کو صورت پرست بنانا چاہا۔" (١٩٣٥ء، داستاں عجم، ٦٠)

صورت پرست کے مترادف

بت پرست, ظاہر پرست

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!