صوم وصال کے معنی
صوم وصال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صَو (و لین) + مے + وِصال }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |صوم| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم |وصال| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٧ء کو "نوراللغات" کے حوالے سے رشک کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم مجرد ( مذکر - واحد )
صوم وصال کے معنی
١ - دو یا تین دن کا مسلسل روزہ، بغیر افطار کیے کئی کئی دن کا مسلسل روزہ۔
"بعض لوگوں نے صوم وصال رکھنا چاہا یعنی رات دن روزہ رکھیں۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ١١٨:٢)