صہبا پرست کے معنی
صہبا پرست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صَہ + با + پَرَسْت }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |صہبا| کے بعد فارسی مصدر |پرستیدن| کا صیغۂ امر |پرست| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
صہبا پرست کے معنی
١ - بہت شراب پینے والا، مے خوار بلا نوش۔
صہبا پرستِ عشق کوں عشرت روا نہیں مجلس سیں غم کی نغمۂ طنبور دور ہے (١٧٣٩ء، کلیات سراج، ٤٥٤)