طالب العلمانہ کے معنی
طالب العلمانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طا + لِبُل (ا غیر ملفوظ) + عِل + ما + نَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل |طالب| کے بعد عربی حرف تخصیص |ال| لگا کر عربی اسم |علم| کے ساتھ |انہ| بطور لاحقہ صفت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے ١٩١٦ء کو "خطوط اکبر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
طالب العلمانہ کے معنی
١ - طالب علم کے مانند، طالب علم کی طرح، طالب علم جیسا۔
"آپ میں تو شاید ابھی طالب العلمانہ ترنگ اور بے تکلفی کچھ باقی ہے۔" (١٩١٦ء، خطوط اکبر، ٤٦)