طباق نما کے معنی
طباق نما کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طَباق + نُما }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طَبّاق| کے مفرس |طباق| کے بعد فارسی مصدر |نمودن| سے صیغہ امر |نما| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور گا ہے اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٣٨ء کو "عملی نباتیات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
طباق نما کے معنی
١ - رکابی جیسا، گول، چوڑا، (نباتیات) اکلیچہ کی ایک قسم جو طباق نما نظر آتا ہے، مثلاً چنبیلی، سدا بہار وغیرہ۔
"طباق . اس قسم کا اکلیچہ بھی چکر دار کی طرح ہوتا ہے۔" (١٩٦٦ء، مبادی نباتیات، ١٦٨)