طبع کے معنی

طبع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طَبْع }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی اسم مستعمل ہے۔ ١٦٧٢ء کو "کلیات شاہی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["سرشت مردم","سرشتِ مردم","نشان لگانا"]

طبع طَبْع

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد ), اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

طبع کے معنی

["١ - فطرت، جبلت، سرشت، خمیر، مزاج۔","٢ - عادت، خصلت، نوعیت، تخیل، فکر (مصنف کا)۔","٣ - مہر، چھاپ، سکہ، نقش۔ (فرہنگِ آصفیہ)"]

["\"مقتضائے طبع یہی ہے کہ لکھنے والا پہلے اپنا نام لکھے۔\" (١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ١٦٣:٣)","\"ان کی موانست سے طبع چابکدست چوکڑیاں بھرنے لگتی تھی۔\" (١٩٤٠ء، انشائے داغ، ١٠١)"]

["١ - (چھاپا خانے میں) چھاپنے کا کام، چھاپنا یا چھینا نیز چھپی ہوئی چیز کا ایڈیشن۔"]

["\"انہوں نے تجویز پیش کی کہ ان فارموں کو اردو میں طبع کرایا جائے۔\" (١٩٨٨ء، اردو نامہ، لاہور، جون، ٣١)"]

طبع کے مترادف

اشاعت, طبیعت, مزاج

اشاعت, ایڈیشن, جبلّت, چھاپنا, خصلت, خلقت, خِلقت, خمیر, خُو, سرشت, سیرت, طَبَعَ, طبیعت, طینت, عادت, فطرت, مزاج

طبع کے جملے اور مرکبات

طبع شدہ, طبع زاد, طبع ثانی, طبع آزمائی, طبع آزاد, طبع اول, طبع الطبائع, طبع عالی, طبع خوش, طبع دوم, طبع خدا داد, طبع سلیم, طبع شاعرانہ, طبع ظریف, طبع کشیدہ, طبع موزوں, طبع نازک, طبع آوارہ, طبع رسا, طبع رواں, طبع روشن

طبع english meaning

testytouchy

شاعری

  • ہجربتاں میں طبع پراگندہ ہی رہی
    کافر بھی اپنے یار سے یارب جدا نہ ہو
  • میری پرشس پہ تری طبع اگر آوے گی
    صورتِ حال تجھے آ پھی نظر آوے گی
  • جلوہ ہے مجھی سے لب دریائے سخن پر
    صدر رنگ مری موج ہے میں طبع رواں ہوں
  • دیکھا ہے مجھے جن نے سو دیوانہ ہے میرا
    میں باعث آشفتگی طبع جہاں ہوا
  • ترے نہ آج کے آنے میں صبح کے مجھ پاس
    ہزار جائے گئی طبع بدگماں میری
  • نہیں رہا سخن آبدار کا مہوتی
    سراج طبع کے سب جو پروں کوں رول چکا
  • بھڑنے ملے کیا ہوے کی معلوم نیں ہوتا مجھے
    ہر یک ہنر کے فن منے یوں جس کی ہے نھن پن طبع
  • آزاد طبع لوگ ہیں اللہ کے فقیر
    منصب سے کچھ غرض ہے نہ مطلب ہے مال سے
  • لائق تری صفت کے صفت میری ہے مجال
    آشفتہ طبع شاعر خستہ کی کیا مجال
  • ہوئی ہے کس سے یہ سازش کہ طبع میں ہے کجی
    یہ کس کے برتے پہ کرتا ہے آنکھ تو ٹیڑھی

محاورات

  • اے روشنی طبع تو برمن بلا شدی
  • اے روشنی طبع تو برمن بلاشدی
  • زیور طبع سے آراستہ کرنا
  • زیور طبع سے آراستہ ہونا

Related Words of "طبع":