طبقۂ اوسط کے معنی
طبقۂ اوسط کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طَب + قَہ + اے + اَو (و لین) + سَط }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طبقہ| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی صفت |اوسط| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٧ء کو "تاریخ اخلاق یورپ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر )
طبقۂ اوسط کے معنی
١ - وہ لوگ جو نہ امیر ہیں اور نہ بالکل مفلس، درمیانی آمدنی رکھنے والے لوگ، متوسط طبقہ۔
"آج کل طبقۂ اوسط . کا وجود جو کاروباری زندگی کے سنجیدہ مشاغل میں مصروف رہتا ہے قومی اخلاق کا بہت بڑا محافظ ہے۔" (١٩١٧ء، تاریخ اخلاق یورپ، (ترجمہ)، ٢١٨:١)