طبل کے معنی
طبل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طَبَل }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی اسم ہی مستعمل ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار (اردو ادب)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بجوانا وغیرہ کے ساتھ","بڑا ڈھول","طَبَلَ طبل بجانا"]
طبل طَبَل
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : طَبَلوں[طَبَلوں (واؤ مجہول)]
طبل کے معنی
"بنکاپور میں حسب مراتب ڈیرے اور شامیانے لگائے گئے، شاہی طبل و کوس کا عملہ بھی ساتھ آیا تھا۔" (١٩٨٨ء، اردو، کراچی، ١٢٩:٢)
"مطرقہ کا سر . غشا کے لیول سے اوپرطبل کے عِلّیہ میں واقع ہوتا ہے۔" (١٩٣٧ء، جراحی اطلاقی تشریح، ١٠٣)
طبل کے مترادف
ڈھول
بجانا, بجنا, دمامہ, دھونسا, دُہل, نقارہ, نوبت, ڈھول, کوس
طبل کے جملے اور مرکبات
طبلخانہ, طبل نواز, طبل سکندری, طبل نوازی, طبل چی, طبل ظفر, طبل کا ہاتھی, طبل باز گشت, طبل بشارت, طبل جنگ, طبل باز, طبل تہی
طبل english meaning
A large drum; a druma tambourine; a kettle-drumteach (someone) lesson
شاعری
- خُدا اور خلقِ خُدا
یہ خلقِ خُدا جو بکھرے ہُوئے
بے نام و نشاں پتّوں کی طرح
بے چین ہَوا کے رَستے میں گھبرائی ہوئی سی پھرتی ہے
آنکھوں میں شکستہ خواب لیے
سینے میں دلِ بیتاب لیے
ہونٹوں میں کراہیں ضبط کیے
ماتھے کے دریدہ صفحے پر
اِک مہرِ ندامت ثبت کیے ٹھکرائی ہوئی سی پھرتی ہے
اے اہلِ چشم اے اہلِ جفا!
یہ طبل و علم یہ تاج و کُلاہ و تختِ شہی
اس وقت تمہارے ساتھ سہی
تاریخ مگر یہ کہتی ہے
اسی خلقِ خدا کے ملبے سے اِک گُونج کہیں سے اُٹھتی ہے
یہ دھرتی کروٹ لیتی ہے اور منظر بدلے جاتے ہیں
یہ طبل و عَلم ‘ یہ تختِ شہی‘ سب خلقِ خدا کے ملبے کا
اِک حصّہ بنتے جاتے ہیں
ہر راج محل کے پہلو میں اِک رستہ ایسا ہوتا ہے
مقتل کی طرف جو کھُلتا ہے اور بِن بتلائے آتا ہے
تختوں کو خالی کرتا ہے اور قبریں بھرتا جاتا ہے - تولد کی خبر سن کر طبل باجے عرش اوپر
حلے نوری بہشتیاں تئیں پنائے خوب چو سارام - تولد کی خبر سن کر طبل باجے عرش اوپر
حلے نوری بہشتیاں تئیں پنائے خوب چوسارا - تولد کی خبر سن کر طبل باجے عرش اوپر
حلے نوری بہشتیاں تئیں بنائے خوب چوسارا - ہوئے ختم اس پر نبوت کے گن
بچے طبل اس کا قیامت لگن - کھلے ہیں بخت دروازے نبی کے داس پن تھے منج
محباں دوستاں سارے طبل نصرت بجاؤ تم - وہ طبل بجیں، اور ڈفلی بھی نقار تاشے اور ترئی
وہ دہل جھلنی باج رہے اور گھر گھر میں آواز گئی - زمانہ ترے برد کے طبل کاج
گگن پر تری ٹور کی کھال آج - کھلے ہیں بخت دروازے نبی کے داس بن تھے منج
محباں دوستاں سارے طبل نعرت بجا وو تم - چڑیا دیک کر ہات بل بات کا
بجایا جہاں میں طبل بات کا
محاورات
- اصطبل کی بلا بندر کے سر
- طبل پر چوپ(چوٹ) پڑنا
- طبلے پر چھاپ پڑنا