طرب ناک کے معنی

طرب ناک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طَرَب + ناک }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طرب| کے بعد فارسی لاحقۂ |ناک| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

طرب ناک کے معنی

١ - امنگ سے بھرا ہوا، پرمسرور، مسرت آگیں، فرحت بخش، خوش کرنے والا۔

|احوال دوستاں| میں . اذیتوں اور پریشانیوں کا مذکور بھی ہے مگر مجموعی طور پر ان کی یادیں خوبصورت اور طرب ناک ہیں۔" (١٩٨٨ء، احوال دوستاں، ٩)