طرز کے معنی

طرز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طَرْز }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم اور شاذ بطور حرف مستعمل ہے۔ ١٥١١ء کو "مشتاق (اردو، اکتوبر، ١٩٥٠)" میں مستعمل ملتا ہے, m["شکل میں اچھا ہونا"]

طرز طَرْز

اسم

اسم مجرد ( مذکر، مؤنث - واحد ), حرف تشبیہ

اقسام اسم

  • ["جمع : طَرْزیں[طَر + زیں (ی مجہول)]","جمع غیر ندائی : طَرْزوں[طَر + زوں (و مجہول)]"]

طرز کے معنی

["١ - طریقہ، روش، قاعدہ، دستور۔","٢ - (اظہار یا ادائی مطلب کے لیے)، ڈھنگ، انداز۔","٣ - خصلت، خُو۔","٤ - (نثر یا نظم کا) رنگ، اسلوب۔","٥ - شکل، ہئیت، وضع، ڈھنگ۔"]

["\"میرا گھر پرانی طرز کا تھا۔\" (١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ٢٠)","\"سبحان اللہ کیا دلچسپ کہانی ہے اور کتنا دلکش آپ کا طرزِ غزل خوانی ہے۔\" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٣٥)"," لیا تعلیم میں ہے آسماں نے تری رفتار میں طرز تحمل (١٧٠٧ء، ولی، کلیات، ١٣٩)","\"یوں تو پیروی میر و غالب پہلے بھی تھی لیکن وہ پیروی ان کے طرز کی ہوتی۔\" (١٩٧٩ء، دریا آخر دریا ہے، ١٤)","\"یہ مسجد اپنے طرز کی مسجد ہے دلی کی باقی مسجدوں سے الگ۔\" (١٩٨٣ء، زمین اور فلک اور، ٩٩)"]

["١ - طرح، مثل۔"]

[" کہ جھوما کروں بید مجنوں کی طرز رہے یاد اس سرد موزوں کی طرز (١٨١٠ء، میر، کلیات، ٩٧٧)"]

طرز کے مترادف

اسلوب, تراش, ٹرم, تیور, رنگ, شکل, طریقہ, طور, طرح, ڈھال[2], ڈھب, عنوان, دھن, انداز, نقشہ

ادا, اسلوب, انداز, خصلت, دھج, رنگ, روش, شکل, صورت, طرح, طَرَزَ, طریق, طریقہ, طور, طینت, قطع, وضع, ڈول, ڈھب, ڈھنگ

طرز کے جملے اور مرکبات

طرز نگارش, طرز ادا, طرز تحریر

طرز english meaning

fashionmannerstyle

شاعری

  • رفتار و طور و طرز و روش کا یہ ڈھب ہے‘ کیا
    پہلے سلوک ایسے ہی تیرے تھے اب ہے کیا
  • میر صاحب نئی یہ طرز ہو اس کی تو کہوں!
    موجب آزردگی کا وجہ غضب مت پوچھو
  • جیتے تو میر ہر شب اس طرز عمر گزاری
    پھر گور پر ہماری بے شمع گو کہ آئے
  • بات کی طرز کو دیکھو تو کوئی جادو تھا
    پر ملی خاک میں کا سحر بیانی اُس کی
  • طرزِ کلام اُن کا ہوا طرز خاص و عام
    بدلیں گے اب وہ بات کا انداز کس طرح
  • سمجھ کے طرز ادا بھی وہ اختیار کرے
    سنیں تو سن کے بھیانک نہ ہوں کبھی فصحا
  • سکھا دی مستی موسم نے سب کو طرز دل بازی
    نگاہ حسن بالا علان اک ایماے پنہاں ہے
  • کھل گیا عشق صنم طرز سخن سے مومن
    اب چھپاتے ہو عطث بات بناتے کیوں ہو
  • طرز نگاہ اس کی دل لے گئی سبھوں کے
    کیا مومن و برہمن کیا گبر اور ترسا
  • مت طرز تغافل کو مرے حق میں روا رکھ
    اے شوخ مری آہ سوں البتہ حذر کر

محاورات

  • طرز اڑانا
  • طرز جفا ‌بھولنا

Related Words of "طرز":