طریقہ کے معنی

طریقہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طَری + قَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طریق| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے |طریقہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چاند کا برج عقرب کے نزدیک آنا"]

طرق طَرِیق طَرِیقَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : طَرِیقے[طَری + قے]
  • جمع : طَرِیقے[طَری + قے]
  • جمع غیر ندائی : طَرِیقوں[طَری + قوں (و مجہول)]

طریقہ کے معنی

١ - طریق، روش، طرز، ڈھنگ۔

 دنیا سے برتنے کا طریقہ نہیں آتا ہم سے تو ہمارے بھی شناسا نہیں ہوتے (١٩٨٤ء، چاند پر دل، ١٠١)

٢ - قاعدہ، اصول۔

 چاہ کا نام جب آتا ہے بگڑ جاتے ہو وہ طریقہ تو بتا دو تمہیں چاہیں کیونکر (١٩٠٥ء، داغ، انتخاب داغ، ٨٢)

٣ - مذہب، شریعت، دین۔

"یہ شخص ناصبی طریقہ زیدیہ و معتزلہ کی طرف مائل تھا۔" (١٩٠٥ء، لمعۃ الفیا، ٧٥)

٤ - راستہ، ترکیب۔

 بوسہ دینے کے طریقے پر قدم بڑھتا نہیں دستِ ممسک سے سوا ہے یار کی تاخیر یا (١٨٣٦ء، ریاض البحر، ٤١)

٥ - طرح، طور۔

"ایڈز تین طریقوں سے پھیل سکتا ہے، جنسی اختلاط سے، جراثیم سے، آلودہ سوئی یا مریض فرد کی خون کی منتقلی سے یا متاثرہ ماں سے بچے کو منتقل ہوتا ہے۔" (١٩٩٠ء، جنگ، کراچی، ١٥ مئی، ٣)

٦ - [ نجوم ] چاند کا برج عقرب کے قریب آنا۔ (نوراللغات)

"شیخ وجیہ الدین کو . اجازت تلقین طریقہ شطاریہ میں تھی۔" (١٨٦٤ء، تحقیقاتِ چشتی، ٤٤٤)

٧ - صوفیوں کا مسلک، راہِ سلوک۔

"نہ غالب آئے گا طریقہ سے معلوم ہوتا ہے شکستِ فاش کھائے گا۔" (١٨٩٢ء، طلسم ہو شربا، ٤٢٤:٦)

٨ - انداز، آثار۔

"جس کا صحیح طریقۂ وقوع اب تک صاف طور پر بیان نہیں کیا گیا۔" (١٩٣١ء، خلاصۂ طبقات الارض ہند، ١٨)

٩ - صورتِ حال، وضع، قاعدہ، نوع، انداز۔

طریقہ کے مترادف

اسلوب, طرز, طور, ڈھال[2], ڈھب, ذریعہ, انداز, انتظام, وضع, مذہب

اسلوب, انداز, ترکیب, دستور, دھج, رستہ, روش, شِعار, شیوہ, طرح, طرز, طور, قاعدہ, مذہب, مسلک, مشرب, وضع, ڈھب, ڈھنگ, کیش

طریقہ کے جملے اور مرکبات

طریقۂ تولید, طریقۂ کار, طریقۂ تشکیل, طریقۂ محمدیہ, طریقۂ وجدان, طریقہء سلام, طریقء انی, طریقہء کار

طریقہ english meaning

A roadpathwaycourserulemode of actingmanner of conductcustomfashionestablished rule or usage; system; religious ordinance; sect; riteobservance; the better sort (of people)I vouch for it

شاعری

  • ہے طریقہ عقل کا علم و ادب
    خندہ بے جا حماقت کا سبب
  • لیا ہے جب سے موہن نے طریقہ خود نمائی کا
    چڑھیا ہے آرسی پر تب سوں رنگ حیرت فزائی کا
  • چاہ کا نام جب آتا ہے بگڑ جاتے ہو
    وہ طریقہ تو بتا دو تمھیں چاہیں کیوں کر
  • طریقہ عشق بازاں کا عجب نادر طریقہ ہے
    جو کئی عاشق نہیں اس کو مسلماں کر نہیں گنتے
  • فنون نظم میں میں نے نکالی ایسی راہ
    طریقہ شعراے سلف ہوا مطموس
  • کر لیجے شمار اس کا محاسب نے یہ چاہا
    جو کچھ تھا مہندس کا طریقہ وہ نباہا
  • لیا ہے جب سوں موہن نے طریقہ خودنمائی کا
    چڑھیا ہے آرسی پر تب سوں رنگ حیرت فزائی کا
  • لیا ہے جب سوں موہن نے طریقہ خود نمائی کا
    چڑھیا ہے آرسی پر تب سوں رنگ حیرت فزائی کا
  • چاہ کا نام جب آتا ہے بگڑ جاتے ہو
    وہ طریقہ تو بتا دو تمہیں چاہیں کیونکر

محاورات

  • طریقہ برتنا

Related Words of "طریقہ":

طریق معاملت

"وقار عظیم . کی روشِ کار اور ان کے طریق معاملت کو میں نے معلوم یا غیر معلوم طور پر اپنایا ہو اور اسے اپنا معمول اور اپنا وظیفۂ حیات بنایا ہو تو عجب نہیں۔" (١٩٨٦ء، فورٹ ولیم کالج تحریک اور تاریخ، ١٧)

طریق کشید

"معدنی وسائل کا طریق کشید سہولت استعمال صنعتی پیداوار کی اہمیت نیز نقل و حمل کے خرچ وغیرہ پر . گنجانیت کا انحصار ہوتا ہے۔" (١٩٦٧ء، عالمی تجارتی جغرافیہ، ١٠٣)

طریق زر

"طلا کی دستیاب ہونے والی مقدار، بالآخر طبعی حالات کے حدود پر منحصر ہوتی اور انسان کی تلون پسندی کے تابع نہیں رہتی یہ طریق زر تمام مہذب و غیر مہذب دنیا کے عادات و روایات کی تہہ میں مضمر ہے۔" (١٩٣٧ء، اصول معاشیات (ترجمہ)، ٥٩٩:١)

طریقۂ وجدان

"افلاطون اور ارسطو سے لے کر اب تک تصوریین نے طریقہ وجدان کی ایک نہ ایک صورت پر زور دیا ہے۔" (١٩٤١ء، مقدمہ فلسفہ حاضرہ (ترجمہ)، ٨٢)

طریقہء سلام

"صاحب معرکہ آرا نے اس طریقہ سلام آٹھ گھاٹیں دس، انداز روکنے کے بائیس، نام پیچوں کے چوراسی کل ایک سو بیس لکھے ہیں۔" (١٩٢٥ء، اسلامی اکھاڑا، ٢١)