طفلانہ مزاجی کے معنی

طفلانہ مزاجی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طِف + لا + نَہ + مِزا + جی }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طفل| کے ساتھ |انہ| بطور لاحقۂ صفت و تمیز لگا کر عربی اسم صفت |مزاجی| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٤ء کو "مضامین شرر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

طفلانہ مزاجی کے معنی

١ - بچوں جیسی عادت نیز لڑکپن، بچپنا، شوخی و شرارت۔

"ہم نے اس کو اپنی طفلانہ مزاجی سے ایک خوشی کی تقریب بنا لیا ہے۔" (١٩٠٤ء، مضامین شرر، ١، ٥٤:٣)