طفیلی تطابق کے معنی

طفیلی تطابق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طُفے (ی لین) + لی + تَطا + بُق }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم|طفیل| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت بڑھانے سے |طفیلی| بنا۔ |طفیلی| کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم |تطابق| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٣ء کو "حیوانی نمونے (غیر فقاریے)" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

طفیلی تطابق کے معنی

١ - [ حیوانیات ] وہ عمل جس کے ذریعے کوئی حیوان خود کو دوسروں کے ماحول کے مطابق بنا لیتا ہے۔

"طفیلی تطابق کی وجہ سے حیوان کے جسم میں . تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔" (١٩٦٣ء، حیوانی نمونے (غیر فقاریے)، ٢٤٠)