طلاق احسن کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word talaq-e-ahsan meanings and details

طلاق احسن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طَلا + قے + اَح (فتحہ ا مجہول) + سَن }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طلاق| کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی اسم |احسن| لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )

طلاق احسن کے معنی

١ - [ فقہ ] وہ طلاق جس میں مرد اپنی عورت کو ایک طلاق حالت طہر میں دے دے جس میں اس سے جماع نہ کیا ہو اور یہ ایک طلاق دے کر چھوڑے تو عدت ختم ہونے کے ساتھ نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔

"ایک طلاق حالت طہر میں دے دے . اس کو فقہا نے طلاقِ احسن کہا ہے۔" (١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٥٠٤:١)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!