طلسم بندی
{ طِلِسْم + بَن + دی }
تفصیلات
iیونانی زبان سے ماخوذ اسم |طلسما| کے معرب |طلسم| کے بعد فارسی مصدر |بستن| کے فعل امر |بند| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩١ء کو "بوستانِ خیال" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : طِلِسْم بَنْدِیاں[طِلِسْم + بَن + دِیاں]
- جمع غیر ندائی : طِلِسْم بَنْدِیوں[طِلِسْم + بَن + دِیوں (واؤ مجہول)]
طلسم بندی کے معنی
١ - کسی کو جادو کے اثر میں لانا، جادو گری۔
"یہاں تراکیب کی طلسم بندی کم ہے۔" (١٩٧٣ء، نظر اور نظریے، ٣٧)