طلسمات پسندی

{ طِلِس + مات + پَسَن + دی }

تفصیلات

iیونانی کے اسم |طلسما| کے معرب |طلسم| کے ساتھ |ات| بطور لاحقۂ جمع لگا کر فارسی |پسندیدن| مصدر کے صیغہ امر |پسند| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٥ء کو "مباحث" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

طلسمات پسندی کے معنی

١ - شعبدہ بازی کو پسند کرنا، حیرت انگیز چیزوں، مافوق الفطرت منظروں یا باتوں کو پسند کرنا۔

"گلزار نسیم میں ایرانی فیلسوفیت کے ساتھ ساتھ ہندی طلسمات پسندی کی صورتیں بھی زیادہ نمایاں ہیں۔" (١٩٦٥ء، مباحث، ١٥٢)