طلعت زیبا

{ طَل + عَتے + زے + با }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |طلعت| کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر فارسی زبان سے ماخوذ صفت |زیبا| لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٢ء کو "مہذب اللغات" کے حوالے سے مسرور کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

طلعت زیبا کے معنی

١ - حسین صورت، اچھی شکل۔

 تیری طلعتِ زیبا تیرا دید کا وعدہ (١٩٧٨ء، ابن انشاء دل وحشی، ٢٢)