طواف کے معنی

طواف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طَواف }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خانہ کعبہ کے گرد پھرنا","گرد پھرنا","کسی بزرگ یا مقدس مقام کے گرد پھرنا","کسی چیز کے گرد پھرنا"]

طاف طَواف

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : طَوافوں[طَوا + فوں (و مجہول)]

طواف کے معنی

١ - گردش، پھیرا، گھومنا، چکر لگانا، کسی چیز کے گرد پھرنا۔

"دن اپنی نصف مسافت طے کر چکا ہے اور کلاک کی سوئیاں ایک زائر کی طرح طوافِ پیہم میں ہیں۔" (١٩٨٠ء، دیوار کے پیچھے، ١٣٦)

٢ - خانہ کعبہ کے گرد سات بار چکر لگانا جو عبادت میں داخل ہے۔

 طواف کعبہ کرنے جو چلے ہیں وہ خوش قسمت ہیں وہ ہم سے بھلے ہیں (١٩٨٤ء، زادِ سفر، ٢٤)

طواف کے مترادف

چکر, پھیرا

پرکمّا, پھیرا, چکر, دورہ, شوط, طوف, طَوَف, گردش

طواف کے جملے اور مرکبات

طواف گاہ, طواف وداع

طواف english meaning

Going round; circumambulating; making the circuit (of a holy placeas Mecca)bite one|s lip

شاعری

  • وہاں پہ اب بھی ستارے طواف کرتے ہیں
    وہ جس مکان میں ، جس بھی گلی میں رہتا تھا
  • آن آنکھوں کا طواف نہ کیوں انس وجن پھریں
    جو فاطمہ کی آنکھ تلے رات دن پھریں
  • طواف کعبہ کو کیا جائیں حج نہیں واجب
    کلال خانے کے کچھ دیندار ہم بھی ہیں
  • کر طواف کوئے خوباں جس سے ہو کچھ فائدہ
    مفت کا ہے رنج یہ گنگ اور جوالا چھوڑ دے

محاورات

  • پاجی بہ طواف کعبہ حاجی نمے شود

Related Words of "طواف":