بداطوار

{ بَد + اَط + وار }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |بد| کے ساتھ عربی اسم |طور| کے جمع |اطوار| کے لگانے سے مرکب |بداطوار| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٧٢ء کو "دیوان فغاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

بداطوار کے معنی

١ - جسکے طور طریقے برے ہوں، اوباش، آوارہ۔

"لیکن یہ شخص بداطوار تھا، خواجہ سن شعور کو پہنچے تو اس کی صحبت ناگوار ہوئی۔" (١٩٠٧ء، شعرالعجم، ١٦٢:٢)

مترادف

بد اخلاق