طوطا کے معنی
طوطا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طو (و مجہول) + طا }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |توتہ| سے مؤرِد |توتا| کا متبادل املاء |طوطا| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک سبز پرندہ جس کا قد کبوتر کے برابر ہوتا ہے چونچ مڑی ہوئی ہوتی یہ آواز سیٹی وغیرہ کی نقل خوب کرتا ہے","دیکھیے (توتا)"]
توتا طوطا
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : طوطی[طو (و مجہول) + طی]
- واحد غیر ندائی : طوطے[طو (و مجہول) + طے]
- جمع : طوطے[طو (و مجہول) + طے]
- جمع غیر ندائی : طوطوں[طو (و مجہول) + طوں (و مجہول)]
طوطا کے معنی
"شہزادے نے ویسے ہی تین طوطے مانگے ہیں۔" (١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں، ٢٠)
کلمہ پڑھیں کے دونوں مرے خانہ جنگ کا زاغِ کماں ہو اس میں کہ طوطہ تفنگ کا (١٨٤٦ء، آتش، کلیات، ٥٤)
"لکھنو . کے نان بائی تنور میں سے روٹی نکالنے کے دونوں آلوں کو جو ایک ساتھ استعمال ہوتے ہیں "جوڑی" کہتے ہیں، وہ سیخ جس کا ایک سرا چپٹا (کھرپی کی شکل) ہوتا ہے "ارا" کہلاتی ہے اور دوسری سیخ جس کی نوک مڑی ہوئی ہوتی ہے "طوطا" (یعنی توتا) کے نام سے پکاری جاتی ہے۔" (١٩٤٣ء، اردونامہ، کراچی، ٥٨:٤٤)
طوطا کے جملے اور مرکبات
طوطا چشم, طوطا پری, طوطا چشمی, طوطا کہانی, طوطا مچھلی, طوطا روگ
طوطا english meaning
A parrotanyanything ininsignificantnothingsignificantworthless
شاعری
- طوطا مینا تو ایک بابت ہے
پودنا پُھدکے تو قیامت ہے - طوطا مینا تو ایک بابت ہے
پودنا پھد کے تو قیامت ہے - بداصل کو کیا نام خدا کوئی بتاے
بندوق کا طوطا نہ کہے حق اللہ - طوطا بولا کہوں میں کیا مضطر
کبھی دکُھن میں ہوں کبھی اُتر - طوطا پری، لال دیا ، د پنسد
کہتے ہیں نامی انہیں اہل دکن - طوطا چشم اکھل کھری ہیں
ٹال جاتی ہیں روکھی سناتی ہیں
محاورات
- اس مرض کا طوطا (کوئی اور پالتا ہوگا) میں نہیں پالتا
- بوڑھا طوطا پلوا ناؤں
- بوڑھا طوطا ٹیں کرے (کاٹ کھائے)
- پڑھے طوطا پڑھے مینا کہیں پٹھان (سپاہی) کا پوت بھی پڑھا ہے
- مثل طوطا آنکھ پھیرتا ہے
- مرض کا طوطا پالنا
- ہاتھ پر طوطا پالنا