مادر خطوط
{ ما + دَرے + خُطُوط }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |مادر| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم |خطوط| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٣ء کو "صحیفۂ خوش نویساں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
مادر خطوط کے معنی
١ - [ خوش نویسی ] عربی خط (خط حیری) جس سے دیگر رسم الخط نکلے۔
"عربی خط کو مادر خطوط تسلیم کیا گیا ہے جس کا ابتدائی نام خط حیری تھا۔" (١٩٦٣ء، صحیفۂ خوش نویساں، ١٢)