طوطی کے معنی

طوطی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طُو + طی }

تفصیلات

١ - ایک خوش آواز ایرانی پرندہ جو توت کے موسم میں اکثر دکھائی دیتا ہے اور شکروشہتوت بہت رغبت سے کھاتا ہے نیز طوطا۔, m["(کنایتہً) فصیح","پرندِ خوش نوا","خوش بیان","خوش کلام","دیکھیے (توتی)","طلیق اللسان","فصیح بالسان شخص"]

اسم

اسم نکرہ

طوطی کے معنی

١ - ایک خوش آواز ایرانی پرندہ جو توت کے موسم میں اکثر دکھائی دیتا ہے اور شکروشہتوت بہت رغبت سے کھاتا ہے نیز طوطا۔

طوطی کے جملے اور مرکبات

طوطی خط, طوطی زبان, طوطی زنگار

طوطی english meaning

a parrota paroquet

شاعری

  • کیا طوطی و مینا و پبئی تیتر و شکرے
    طائر ہیں غرض بازی اشغال کے جتنے
  • اس عہد میں شاعر کے لیے قوت نہیں ہے
    اس باغ میں طوطی کے لیے توت نہیں ہے
  • بولا وہ بات یہ بنے تب تو
    خانہ داماد دو جو طوطی کو
  • شادی ہو کر وہ خانہ آباد
    خانہ داماد دو جو طوطی کو
  • گاہ طوطی کا د ے ہے جھنکارا
    گہ یہ شدت کہ گونجے گھر سارا
  • طوطی کہتا ہے یاں انوپ سے بائے
    کہ خدا خیر سے جو واں پہنچائے
  • نہ پہنچے نہ پنچیا ہے گن گیان میں
    سو طوطی منج ایس اہندوستان میں
  • ہے نوک کی یہ بات کہ گو لال ہے منقار
    پر لال اوگلتے ہیں وہ طوطی دم گفتار
  • کسی جا طوطی خوش لہجہ کی شیریںزبانی ہے
    کہیں چھوٹا لٹورا مائل رنگیں بیانی ہے
  • سبزہ خط کو اگر اس کے نظر بھر دیکھے
    لنڈ منڈ ایک طرف طوطی یک سو سبزک

محاورات

  • (کا) طوطی بولنا
  • آئینہ سامنے رکھ کر طوطی پڑھانا
  • بغل میں طوطی کا پنجرہ نبی جی بھیجو
  • طوطی بلوالینا یا بلوانا
  • طوطی بولنا
  • طوطی چگے تو اونچ جگ نیچ چگن مت جا، کلے لجاوے اپنے کہیں اکبر شاہ
  • طوطی را بازاغے ہم قفس کردند
  • طوطی کے سے ہونٹ مل ڈالنا
  • نقار ‌خانے ‌میں ‌طوطی ‌کی ‌آواز ‌کون ‌(سنتا ‌ہے) ‌سنے
  • نقار خانہ میں طوطی کی آواز

Related Words of "طوطی":