طول کے معنی

طول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طُول }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٢٠ء کو "دیوان زادہ قاسم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["لمبا ہونا","پھیلا ہوا"]

طال طُول

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

طول کے معنی

["١ - طویل، لمبا، دراز (قصہ، داستان وغیرہ) (مختصر کی ضد)۔","٢ - لمبا (قد میں)۔","٣ - بڑا (عمر میں)۔"]

[" کہاں تک سنو گے مری داستان نہیں طول تو مختصر بھی نہیں (١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٢٤٥)"," بلند ایسا تھا قدِّ طول اوس کا کہ جا کر آسماں کے پاس پہنچا (١٨٦١ء، الف لیلہ نو منظوم، ٧٩٢:٢)"," ولیکن ایک لونڈی عمر میں طول ضیعف و ناتواں وزار و مجہول (١٨٦١ء، الف لیلہ نو منظوم، ٣٨٩:٢)"]

["١ - درازی، طوالت (اختصار کا نقیض)","٢ - فاصلہ، دوری۔","٣ - لمبائی (عرض کا مقابل)۔","٤ - لمبا کرنا، بڑھانا، مسلسل کیے جانا (بیان وغیرہ)۔","٥ - (داستان، خط وغیرہ کا) یکساں بیان ہوئے جانا، مسلسل جاری رہنا۔","٦ - [ جغرافیہ ] کسی مقام سے وہ فاصلہ مراد ہے جو کسی نصف النہار خاص سے لیا جائے۔ آج کل خاص نصف النہار گرینچ واقع انگلیڈ مقرر ہے۔ پس جو مقام رصد گاہ گرینچ سے جانب مشرق ہو اس کا طول طول مشرقی اور جو جانب مغرب ہو اس کا طول طول مغربی کہلاتا ہے۔ (مہذب اللغات؛ فرہنگ آصفیہ)"]

["\"فرمایا کرتے تھے کہ نماز کا طول اور خطبہ کا اختصار آدمی کے تفقہ کی دلیل ہے۔\" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٢١٥:٢)"," آگ انسانوں کی پہلی سانس کے مانند اک ایسا کرم عمر کا اک طول بھی جس کا نہیں کافی جواب! (١٩٦٩ء، لا ۔ انسان، ٥٧)","\"مستطیل کے لمبے ضلعوں میں سے ہر ایک کی لمبائی کو طول . کہتے ہیں۔\" (١٩٨٨ء، ریاضی، چوتھی جماعت کے لیے، ١١٨)"," ملے تو حشر میں لے لوں زبان ناصح کی عجیب چیز ہے یہ طول مدعا کے لیے (١٩٠٥ء، داغ (مہذب اللغات)۔)"," طول رودادِ غم، معاذ اللہ عمر گزری ہے مختصر کرتے (١٩٤١ء، فانی بدایوانی، کلیات، ٢٢٣)"]

طول کے مترادف

درازی, طوالت, وسعت

امتداد, بڑا, درازی, طوالت, طَوَلَ, طویل, لمبائی, وسعت, وسیع

طول کے جملے اور مرکبات

طول و عرض, طول کلام, طول عمل, طول کلامی, طول موج, طول امل, طول بصر, طول تکلم, طول طویل, طول لاطائل, طول البلد, طول عمرک, طول ماسکہ, طول ممل

طول english meaning

longtall; extendedprolongedlasting longa rope confining a grazing animal within certain limitslengthprolixity

شاعری

  • قصّہ تو ‌مختصر تھا وے طول کو کھینچا
    ایجاز دل کے شوق سے اطناب سا ہوا
  • گو غزل ہوگئی قصیدہ سی
    عاشقوں کا ہے طول حرف شعار
  • طول کھینچا الغرض کج بحثیوں نے اس قدر
    آن واحد میںعجب ہنگامہ برپا ہوگیا
  • طول کھینچا الغرض کج بحثیوں نے اس قدر
    آن واحد میں عجب ہنگامہ برپا ہوگا
  • تصدیع بہت کھینچی کو طول بیانی ہے
    کس وقت سے بیٹھے ہو کس وقت سے صحبت ہے
  • نگاہ کرتے ہیں حاکم بہت تعمق سے
    تمھاری عرض میں گو کچھ زیادہ طول بھی ہے
  • عیب طول کلام مت کریو
    کیا کروں میں سخن سے خو گر تھا
  • شوق طول و پیچ اس ظلمت کدے میں ہے اگر
    بات بنگالی کی سن بنگالنوں کے بال دیکھ
  • گھر میں اشنان کریں سرو قدان گوکل
    جا کے جمنا پہ نہانا بھی ہے اک طول امل
  • آج رہتی نہیں خامے کی زباں رکھیے معاف
    حرف کا طول بھی جو مجھ سے گھٹایا نہ گیا

محاورات

  • بات کو طول دینا
  • طول پکڑنا (یا کھینچنا)
  • طول پکڑنا یا کھینچنا
  • طول دینا
  • ید طولٰی رکھنا
  • ید طولیٰ رکھنا

Related Words of "طول":