ظفر یابی کے معنی
ظفر یابی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ظَفَر + یا + بی }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |ظفر| کے بعد فارسی مصدر |یافتن| سے صیغہ امر |یاب| بطور لاحقۂ فاعلی کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٨ء کو "شکوہ فرہنگ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
ظفر یابی کے معنی
١ - کامیابی، فتح مندی۔
تری دنیا کے سارے پانیوں پر ڈاک بیٹھی ہے ظفریابی کی تیری ملکوں ملکوں دھاک بیھٹی ہے (١٩١٧ء، مطلع انوار، ٥٤)
ظفر یابی کے مترادف
نصرت, ظفر مندی