ظلم کے معنی
ظلم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ظُلْم }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["استحصال بالجبر","باطل پسندی","بے اصولی","بے انصافی","بے راہروی","بے رحمی","چھین جھپٹ","حق تلفی","دراز دستی","سینہ زوری"]
ظلم ظُلْم
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
ظلم کے معنی
"نافرمانی کر کے جب وہ اپنے آپ کو اللہ کی سزا کا مستحق بناتا ہے تو دراصل اپنی ذات پر ظلم کرتا ہے۔" (١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلوپیڈیا، ١٠١٨)
"جب راس المال یا اصلی زر مطالبہ پر ذرا سی بیشی ٹھہری تو ظلم کی تعریف یہ ہوئی کہ بلا استحقاق یا زائد استحقاق لینے کا نام ظلم ہے۔" (١٩٢٤ء، رسالہ حرمتِ سود، ١٦)
"اس نے کہا تین آدمی ایسے ہیں جن کی تم برائی کر سکتے ہو، ایک تو بے انصاف حاکم کی کہ لوگ اس کے ظلم سے واقف ہو جائیں۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ٣٤٨)
"قرآن مجید میں جگہ جگہ گناہ کے لیے ظلم کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔" (١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلوپیڈیا، ١٠١٨)
ظلم کے مترادف
ستم, جفا, تشدد, بربریت, جور, تطاول
انیاؤ, انیتی, بدخلقی, بیداد, پاپ, تشدد, تعدی, جبر, جفا, جور, دباؤ, زبردستی, زیادتی, ستم, سختی, ناانصافی, ناحقی, وادھا, کشٹ, ہتیا
ظلم کے جملے اور مرکبات
ظلم و ستم, ظلم پسندی, ظلم پرور, ظلم پسند, ظلم پیشہ, ظلم رسیدہ, ظلم سے, ظلم شعار, ظلم و تعدی, ظلم و جبر
ظلم english meaning
Wrong; injusticeoppressiontyranny; extortion; violenceoutrageinjury; grievancehardship; a heavy burdena heavy assessmentcrueltyhardshipharminjuryinjusticetyrannywrong
شاعری
- کیا ظلم کیا بیجا مارا جیون سے اُن نے
کچھ ٹھور بھی تھی اس کی کچھ اس کا ٹھکانا تھا - ٹک گور غریباں کی کر سیر کہ دُنیا میں
ان ظلم رسیدوں پر کیا کیا نہ ہوا ہوگا - واں جہاں خاک کے برابر ہے
قدر ہفت آسمانِ ظلم شعار - خوب تھے وے دن کہ ہم تیرے گرفتاروں میں تھے
غمزدوں‘ اندوہ گینوں‘ ظلم کے ماروں میں تھے - یہ ظلم بے نہایت دیکھو تو خوبر ویاں!
کہتے ہیں جو ستم ہے ہم تجھ ہی پر کریں گے - اُس ظلم پیشہ کی یہ رسم قدیم ہے گی
غیروں پہ مہربانی یاروں سے کینہ جوئی - ظلم ہے‘ قہر ہے‘ قیامت ہے
غُصے میں اُس کے زیر لب کی بات - ظلم ہے‘ قہر ہے‘ قیامت ہے
غصّے میں اُس کے زیر لب کی بات - سو ظلم کے رہتے ہیں سزاوار ہمیشہ
ہم بیگنہ اُس کے ہیں گنہگار ہمیشہ - یہ کہہ کے جو رویا تو لگا کہنے نہ کہہ میر
سُنتا نہیں میں ظلم رسیدوں کی کہانی
محاورات
- دست تظلم دراز کرنا
- زور نہ / نہیں ظلم نہیں، عقل کی کوتاہی
- زور نہ ظلم (زور نہیں ظلم نہیں) عقل کی کوتاہی
- زور و ظلم ہونا
- زور کے آگے ظلم نہیں چلتا
- ظالم ظلم کرے نیک بخت برگ بھرے
- ظلم پر آمادہ رہنا
- ظلم کرنا (یا توڑنا یا ڈھانا)
- ظلمت چھا جانا یا چھانا
- ظلمت کا دامن پھیلا