ظن و تخمین کے معنی

ظن و تخمین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ظَنو (واؤ مجہول) + تَخ + مِین }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |ظن| کے ساتھ |واو| بطور حرف عطف لگا کر عربی اسم |تخمین| لگانے سے مرکب عطفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٨ء کو "حیات جاوید" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

ظن و تخمین کے معنی

١ - گمان و اندازہ، شک و شبہ، وہم و قیاس، خیال۔

"اول الذکر ظن و تخمین کے اندیشوں اور وسوسوں میں گھرا رہتا ہے اور پھونک پھونک کر قدم اٹھاتا ہے۔" (١٩٨٦ء، مطالعہ اقبال کے چند پہلو، ١٤٠)

ظن و تخمین کے مترادف

تخمینہ, اندازہ