عالی کے معنی

عالی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عا + لی }بلند برتر

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بلند ہونا","تعظیم کے لئے مرکبات میں استعمال ہوتا ہے جیسے جناب عالی حضور عالی","قابل تعظیم"],

علی عالی

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکا

عالی کے معنی

١ - اونچا، بلند، برتر (درجہ شان و شوکت، قدر و قیمت وغیرہ میں)۔

"اگر عالی کا عشق نہ ہوتا، تو سافل نابود ہو جاتا۔" (١٩٤٠ء، اسفارِ اربعہ، ٨٩٨:١)

عبدالعالی، محمد عالی، عالی وقار، عالی فخر، جمیل الدین عالی

عالی کے مترادف

اتم, عظیم, برتر

ارفع, اعلٰے, اونچا, بالا, برتر, بلند, بڑا, جلیل, رفیع, عظیم, عَلَیَ, معلّٰی, معلٰی, ممتاز, والاشان, کلان

عالی کے جملے اور مرکبات

عالی جاہ, عالی خاندان, عالی رتبہ, عالی مقام, عالی شان, عالی جناب, عالی حوصلگی, عالی حوصلہ, عالی خیال, عالی دماغ, عالی ہمت, عالی ہمتی, عالی ہمم, عالی دماغی, عالی ظرف, عالی قدر, عالی مقدار, عالی نسب, عالی نسبی

عالی english meaning

Highelevatedeminentnoblegrandsublime(F.عالیہ|a|liyah) HighexaltedmagnificentAli

شاعری

  • کیا مجھے اس کے رتبہ عالی کو اہلِ خاک
    پھرتے ہیں جوں سپہر بہت ہم درے درے
  • جہاں تک ہو بسر کر زندگی عالی خیالوں میں
    بنا دیتا ہے کامل بیٹھنا صاحب کمالوں میں
  • عالی کس کو فرصت ہوگی اک تمہیں کو رونے کی
    جیسے سب یاد آتے ہیں تم بھی یاد آجاؤ گے
  • دوستوں کا وہ دوست ہے امجد
    نام جس کا جمیل عالی ہے
  • دیا آسماں جاہ کو حق نے بیٹا
    یہ عالی نسب فخر ہے خانداں کا
  • ہے معن ا کے مطیخ عالی کا کاسہ لیس
    دستار خواں کا اس کے ہے حاتم اک آشمال
  • پاک سیرت محترم خاتون اے عالی صفات
    آج کچھ کہنا ہے تجھ سے سن بگوش التفات
  • آتش غیرت سوں گل پانی ہوا ہے مغز شمع
    وو صنم جب سوں ہوا عالی دماغ بزم حسن
  • کہ میں اورشہ دیں ہور عالی مقام
    جو مجہ حکم میں پر تھمیں ہے تمام
  • زینب نے کہا جس میں رضاے شہ عالی
    میں نے تو کوئی بات نہیں منہ سے نکالی

محاورات

  • انشاء اللہ (تعالیٰ) تعالیٰ بلی کا منھ کالا
  • ایک کو دے رتبہ عالی ایک کو دے کھرپا جالی
  • عالی ہمت سدا مفلس
  • مزاج عالی نہ توشک نہ نہالی

Related Words of "عالی":