عامل کے معنی

عامل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عا + مِل }عمل کرنے والا

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["افسر تحصیلدار","افسوں گر","بھوت پریت نکالنے والا","تعویز منتر کرنے والا","جو عمل کرے","عمل کرنے والا","عہدے دار","منصب دار","وہ جو کسی عمل کی باقاعدہ زکوة دے","کام کرنے والا"],

عمل عامِل

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : عامِلَہ[عا + مِلَہ]
  • جمع : عامِلِین[عا + مِلِین]
  • جمع غیر ندائی : عامِلوں[عا + مِلوں (و مجہول)]
  • لڑکا

عامل کے معنی

١ - کسی بات پر عمل کرنے والا، عمل پیرا (پر اور کا کے ساتھ)۔

"قرآن نے یہ ضرور کہا ہے کہ ہر عمل کی ایک جزا ہے اور وہ عامل کو ضرور ملتی ہے۔" (١٩٨٤ء، افادات آزاد، ٢٠)

٢ - کام کرنے والا، کارندہ، کارکن، اہلکار۔

"انسان بذات خود وسائل کی تخلیق کا زیادہ فعال عامل ہے۔" (١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٤١)

٣ - تعویذ، گنڈا، جھاڑ پھونک یا جادو کرنے والا، علوی یا سفلی عمل کا ماہر، جن وغیرہ کو تسخیر کرنے والا۔

"قبرستان کی سائیں سائیں میں عامل کی آواز گھل مل رہی تھی۔" (١٩٨٦ء، نگار، کراچی، جولائی، ٤١)

٤ - وہ جو کسی عمل وغیرہ کی زکوٰۃ دے یعنی اس کے ورد کی شرائط پوری کرے جیسے حزب البحر کا عامل وغیرہ۔

 سیفی پڑھوں گا بوسہ ابرو کے واسطے عامل بنوں گا نرگس جادو کے واسطے (١٨٧٠ء، الماس درخشاں، ٢٠٦)

٥ - حاکم، گورنر، امیر۔

"ابتدائی دور کے ماخذ میں اکثر عامل اور امیر کی اصطلاحیں مرادف معنی میں استعمال کی گئی ہیں۔" (١٩٦٧ء، اردو معارف اسلامیہ، ٢٦٢:٣)

٦ - حاکم جو مال گزاری وصول کرے، تحصیل دار، شاہی عہدہ دار۔

"جب کبھی خلیفہ خراج وصول کرنے کے لیے علیحدہ عامل مقرر کر دیتا تو امیر کے اختیارات میں بہت کمی واقع ہو جاتی تھی۔" (١٩٦٧ء، اردو معارف اسلامیہ، ٢٦٣:٣)

٧ - [ قواعد ] متعلقہ کلمے میں تغیر پیدا کرنے والا۔

"بارش:۔ یہ پودوں کی نمو کو متاثر کرنے والا بہت اہم عامل ہوتا ہے۔" (١٩٨٤ء، جدیدی عالمی معاشی جغرافیہ، ١١٤)

٨ - ذریعہ، وسیلہ، ایجنٹ۔

"کسی زبان کو محفوظ . رکھنے کے دو بڑے ذرائع ہیں، ایک اس کا مبسوط لغت اور دوسرے اس کی جامع و تصحیح قواعد . اردو میں یہ دونوں عامل مفقود ہیں۔" (١٩٨٧ء، اردو، کراچی، اکتوبر، ١٤)

٩ - مسمریزم کا عمل کرنے والا۔

 مسمریزم کے عمل میں دھراب مشغول ہے مغرب و مشرق میں ایک عامل ہے اک معمول ہے (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ١٠٠:٢)

عمل الدین، عامل السلام

عامل کے مترادف

گورنر, کارندہ, فاعل, بھگت, نواب, مرتکب, سیانا

افسر, اوجھا, بھوپا, تحصیلدار, حاکم, سیانا, عَمَلَ, عملدار, فاعل, فسونگر, گورنر, محصل, مرتکب, ملانا, مُلانا, ٹونہایا, کارندہ, کارکن

عامل کے جملے اور مرکبات

عامل تنویم, عامل کار

عامل english meaning

A worker; an agent; a governorruler; an intendant of finance; a necromancerconjureragentan administratorauspicious momentdoerinaugural ceremony [S]inflationary timeslabourerrevenue collectorrulerruler [A~عمل]spiritualistworkerAmil

شاعری

  • تفحص کرا ہور تحقیق کر
    نہ دھر کان عامل کی تزریق پر
  • اس کا ہمارا نام لکھا ایک خانے میں
    عامل نے نقش حب میں ہمیں گھر بنا دیا
  • ریاضت تابکے خلع بدن میں عامل کامل
    یو ہیں نا بود ہو جائے نہ اکدن ہستی فانی
  • سو عامل کہیا ہے یو حکمت الہ
    جدھر من منگے جاو تم بسم اللہ
  • سنیا عامل اس دھات کا جوں جواب
    رکھیا بغض دل میں ہوا چل کباب
  • ہوا کیا عالموں سے شیخ جی نے ہوج گوئی کی
    وہ دھولاتا اونہوں کو گر کسی عامل سے کچھ کہتے
  • سب ویانا چھوڑ عاقل‘ ہور گزر از بیم منزل
    نا ہو عامل تا ہو راحل زاں مقام آزاد باش!
  • محمد ہے معمول عامل ہے اللہ
    محمد ہے منقول، ناقل ہے اللہ
  • بے خبر دل کو کیا یوں صفِ مژگاں نے خراب
    دوڑ جیسے کسی دِہ پر کوئی عامل دوڑا

محاورات

  • آ پھنسے کی بات ہے۔ آ پھنسی کا معاملہ ہے
  • آدمی کی کسوٹی معاملہ ہے
  • اس معاملے میں تمہارا ٹانگ اڑانا بیجا ہے
  • اس معاملے سے اس کی کمر ٹوٹ گئی
  • اندھیری کوٹھڑی کا معاملہ ہے
  • گر کر سودا یا معاملہ کرنا
  • لبوں پر معاملہ ہونا
  • معاملہ ادا کرنا
  • معاملہ ادا ہونا
  • معاملہ باندھنا

Related Words of "عامل":