عبوری حکومت کے معنی
عبوری حکومت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عُبُو + ری + حُکُو + مَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عبوری| کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم |حکومت| لگا مرکب |عبوری حکومت| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩٧٥ء کو "ہمارے قائداعظم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
عبوری حکومت کے معنی
١ - عارضی حکومت، دو مستقل حکومتوں کے درمیانی دور میں عارضی طور پر قائم ہونے والی حکومت۔
"ایک دن کسی کام سے رک گیا سوچا کہ نواب زادہ لیاقت علی خان صاحب سے بھی ملتا چلوں، وہ عبوری حکومت میں وزیر تھے۔" (١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، نومبر، ١٣)