عجمی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Ajami meanings and details

عجمی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَجَمی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عجم| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |عجمی| بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خصوصاً ایرانی","عجم سے منسوب","عجم کا باشندہ","عجم کا رہنے والا","لغنوی میں گونگا اور وحشی یعنی عربی زبان نہ سمجھنے والا","لغوی معنی گونگا اور وحشی یعنی عربی زبان نہ سمجھنے والا"]

عجم عَجَم عَجَمی

اسم

صفت نسبتی ( مذکر - واحد )

عجمی کے معنی

١ - عجم سے تعلق رکھنے والا، عجم کا باشندہ، فارس کا، عجم سے منسوب۔

"غزل کی عجمی روایت کو اردو غزل کے مزاج میں سمو دیا۔" (١٩٨٣ء، اردو ادب کی تحریکیں، ٢١٩)

٢ - غیر عرب، جو عربی نہ ہو۔

"جو حرف فارسی میں نہیں آتے ان کو تازی اور جو عربی میں نہیں آتے ان کو عجمی کہتے ہیں۔" (١٨٧٣ء، عقل و شعور، ٤٣)

عجمی کے مترادف

گونگا

ایرانی, تورانی, غیرعربی, گونگا, کندزبان

عجمی کے جملے اور مرکبات

عجمی الاصل, عجمی تصوف

عجمی or Ajami english Translation

Foreign; Persian; barbarian

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!