عرصہ کے معنی
عرصہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَر + صَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے دخیل اسم جامد ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بساطِ شطرنج","مدت قلیل یا کم مہلت"]
اسم
اسم ظرف زماں
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : عَرْصے[عَر + صے]
- جمع : عَرْصے[عَر + صے]
- جمع غیر ندائی : عَرْصوں[عَر + صوں (و مجہول)]
عرصہ کے معنی
"کچھ عرصے بعد یہ کہانی "نیا دور" میں شائع ہوئی۔" (١٩٨٥ء، کچھ دیر پہلے نیند سے، ٨)
"چند عرصہ خوب پکاؤ۔" (١٩٣٠ء، جامع الفنون، ٩:٢)
سینے میں دل تڑپتا ہے عرصہ نہ اب کرو یا آپ آؤ یا ہمیں بیٹا طلب کرو (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٦٦:٥)
"اسی عرصہ میں پانی کی ایک موج آئی اور اس نے حضرت نوحؑ کی نگاہوں سے کنعان کو اوجھل کر دیا۔" (١٩٣٤ء، قرآنی قصے، ١٦)
ہر جگہ جنگ ہر جگہ ہے نزاع عرصہ کار زار ہے دنیا (١٨٨٨ء، صنم خانۂ عشق، ٤٣)
ایک بھی حرف نہیں عرصہ گویائی میں آپ کی شان کے شایانِ رسولِ عربی (١٩٧٩ء، دریا آخر دریا ہے، ٢٦)
"ملک بیگانہ ہے اور عرصہ دور کا ہے۔" (١٨٨٤ء، قصص ہند، ١٣:٢)
عرصہ کے مترادف
اجل, حوض, فاصلہ, مدت
اثنا, تاخیر, توقف, دشت, دیر, زمانہ, عَرَصَ, فاصلہ, مدت, مسافت, میدان, وقفہ, کھیلنا
عرصہ کے جملے اور مرکبات
عرصۂ دراز, عرصۂ پیکار, عرصۂ جنگ, عرصۂ حشر, عرصۂ شتویت, عرصہ گاہ, عرصۂ ہیجا
عرصہ english meaning
areaspacea plaintimewhileinterval(of someone) run at the nosedelaydurationperiodTime
شاعری
- شب درد و غم سے عرصہ مرے جی پہ تنگ تھا
آیا شبِ فراق تھی یا روز جنگ تھا - تنگ ہوجاوے گا عرصہ خفتگانِ خاک پر
گر ہمیں زیر زمین سونپا دل نالاں سمیت - فرقتیں صدیوں کی دے گا چند لمحوں کا ملاپ
اس حقیقت کو سمجھنے میں بہت عرصہ لگا - جھانکے ہے ہفت آسمان کو جلدی اس کی ہرقدم
بسکہ عرصہ شش جہت کا اس کے اوپر تنگ ہے - نیستان سے ہے خرابہ کڈھنگ
پٹیلے سے عرصہ نہایت ہے تنگ - شب درد و غم سے عرصہ میرے جی پہ تنگ تھا
آیا شب فراق تھی یا روزِ جنگ تھا - بحار و صحاری پہ ہے عرصہ تنگ
مگر یاں سراسیمہ ہیں واں پلنگ - ساقی بھڑا دے خم ہی مرے منہ سے تو کہ آہ
ظالم نپٹ قلیل ہے عرصہ بہار کا - الٹ دے جو بساطِ عرصہ کوں ومکاں آخر
ترے صدقے مجھے وہ بیخودی درکار ہے ساقی - عرصہ ہے تنگ چال نکلتی نہیں ہے اور
جو چال پڑتی ہے سو وہ بازی کی مات کی
محاورات
- اس عرصہ میں
- ایک عرصہ تک
- عرصہ تنگ کرنا
- عرصہ تنگ ہونا
- عرصہ حیات تنگ ہونا
- عرصہ زندگی تنگ ہونا
- عرصہ سے قیل جل چکا ہے
- عرصہ سے نہ ہڑ بڑ نہ کھڑ کھڑ
- عرصہ لگانا
- عرصہ ہوجانا یا ہونا