عقدہ کشا کے معنی

عقدہ کشا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عُق + دَہ + کُشا }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عقدہ| کے بعد فارسی مصدر |کشادن| سے صیغہ امر |کشا| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حلالِ مسئلہ","مسئلہ حل کرنیوالا","مشکل آسان کرنیوالا","مشکل کُشا"]

اسم

صفت ذاتی

عقدہ کشا کے معنی

١ - گرہ کھولنے والا، دقت دور کرنے والا، مشکل حل کرنے یا آسان کرنے والا، پیچیدہ مسلہ سلجھانے والا۔

"کلوبطرہ: جلدی سے دستِ عقدہ کشا میرے کام کر۔" (١٩٨٤ء، قہر عشق (ترجمہ)، ٤٣٧)

عقدہ کشا english meaning

tip-top

شاعری

  • غل تھا یہاں پہاڑ بھی پانی کا بوٹ ہے
    موجد ہیں جس کے عقدہ کشا یہ وہ چوٹ ہے
  • یہ عقدہ مثل ابروے خوبان کینہ جو
    ہے ڈالتا یہ ناخن عقدہ کشا گرہ
  • کب غنچہ کی گلجھڑی صبا نے کھولی
    مشکل جو پڑی عقدہ کشا نے کھولی
  • مضموں ہیں سردست یہ ہاتھوں کی ثنا کے
    ناخن میں ہیں دونوں کے ہنر عقدہ کشا کے

Related Words of "عقدہ کشا":