عقل کل کے معنی

عقل کل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَق + لے + کُل }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عقل| بطور موصوف کے بعد عربی ہی سے اسم صفت |کل| لگانے سے مرکب توصیفی |عقل کل| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٧٨ء کو "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تمام عقول عشرہ کا مجموعہ","دانا مشیر","دانائے کل","دیکھئے: عقل اول","عقل کامل","مختار کل","ناک کا بال","وہ مشیر جس کے بغیر کام نہ کر سکیں"]

اسم

اسم مجرد ( مذکر، مؤنث - واحد )

عقل کل کے معنی

١ - عقلِ اول، مراد؛ نورِ محمدی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم۔

"متعدد صوفی بھی حضرت نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم یعنی انسان کامل کو (جن میں صفات حسنہ الٰہیہ کا ظہور ہوا ہے) عقل کل یا "کلام کلمہ" میں سے ممیز نہیں کرتے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٠٤:٣)

٢ - مراد: عرش اعظم۔ (نوراللغات)

 وہ ٹھہرے عقل کل تو ہوئے آپ چوتیا کوّا تمہاری عقل میاں کب سے لے گیا (١٩٣٨ء، کلیات عریاں، ٦)

٣ - [ طنزا ] دانائے کُل بہت دانا۔

"آغا میر نے میر گلزار علی خاں رفیق الدولہ کو جو شہزادہ کے عقل کل تھے بہ طمع زر ہموار کیا۔" (١٩٥٦ء، بیگمات، اودھ، ٩٥)

٤ - وہ مشیر جس کے مشورے اور رائے کے بغیر کوئی کام نہ کرسکیں۔

عقل کل english meaning

sole counsellormentor; the angel Gabrielremuneration for itweedling

شاعری

  • دبستان ازل میں وہ معلم عقل کل کا تھا
    نہ تھا نام و نشان جن روزوں اس لوح زبر جد کا

Related Words of "عقل کل":